بم کی موجودگی کی دھمکی ،بھارتی طیارے کی کینیڈا میں ہنگامی لینڈنگ
نئی دہلی (اے ایف پی)بم کی موجودگی کی اطلاع پر ایئر انڈیا کے طیارے کو کینیڈا میں ہنگامی لینڈ نگ کرنا پڑگئی ۔
ایئرانڈیا کے ترجمان کا کہناہے کہ نئی دہلی سے شکاگو جانیوالی پروازمیں بم کی موجودگی کی آن لائن دھمکی موصول ہوئی جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور طیارے کی کینیڈا کے اکوا لیوٹ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈ نگ کرائی گئی اورطیارے کی مکمل سکیننگ کی گئی تاہم دھمکی ایک افواہ ثابت ہوئی۔