کشتی 2ماہ سمندر میں بھٹکتی رہی ،ایک شخص زندہ بچ گیا ،بھائی اوربھتیجا ہلاک

کشتی 2ماہ سمندر میں بھٹکتی رہی ،ایک  شخص زندہ بچ گیا ،بھائی اوربھتیجا ہلاک

ماسکو(اے ایف پی)ایک روسی شخص دو ماہ تک کشتی میں بہنے کے بعد زندہ بچ گیا جبکہ اس کا بھائی اور بھتیجا ہلاک ہوگیا۔

 روسی ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ دو مرد اور ایک 15 سالہ نوجوان 9 اگست کو مشرقی خباروسک کے علاقے سے جزیرہ سخالین کیلئے کشتی پر روانہ  ہوئے اورکچھ وقت کے بعد ان کا رابطہ منقطع ہوگیا اور کشتی نامعلوم مقام کی طرف بہتی رہی ،14اکتوبر کو ایک دوسری کشتی نے اس کشتی کو روانگی کے مقام سے ایک ہزار کلومیٹردور دوراوخوتسک کے سمندرمیں رسیکیوکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں