شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد پرسڑکوں اورریلوے لائنزکو دھماکے سے اڑا دیا

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد پرسڑکوں اورریلوے لائنزکو دھماکے سے اڑا دیا

سیول (اے ایف پی)شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد کے قریب سڑکوں اور ریلوے لائنز کے کچھ حصوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

شمالی کوریا کے اس اقدام کے جواب میں جنوبی کوریا کی فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔جنوبی کوریا نے اس واقعہ کی مذمت کی اور اسے معاہدوں کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ دھماکوں سے جنوبی کوریا کی سرحد کی طرف کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ بین کوریائی سڑکیں اور ریلوے مکمل طور پر منقطع کر دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں