ڈاکوؤں نے بھارتی سائنسدان کے گھر سے 2 کروڑ روپے لوٹ لئے
نئی دہلی (این این آئی) ڈاکو بھارتی سائنسدان شیبو سنگھ کے گھر سے 2 کروڑ روپے اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے پرشانت وہار میں دو ڈاکوؤں نے خود کو کورئیر کمپنی کا ملازم ظاہر کیا، پھر گھر میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر 2 کروڑ روپے اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے شیبو سنگھ کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھ پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔