انڈونیشیا میں سابق فوجی کمانڈر نے بطور صدر عہدے کا حلف اُٹھا لیا
جکارتہ(اے ایف پی،رائٹرز)انڈونیشیا کے سابق وزیر دفاع اورفوجی کمانڈر پرابوو سوبیانتو نے ملک کے آٹھویں صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے۔
صدر سوبیانتو نے رواں سال 14 فروری کے عام انتخابات میں 60 فیصد کے لگ بھگ ووٹ حاصل کئے۔ وہ سابق مرحوم ڈکٹیٹر سوہارتو کے داماد ہیں۔ سوبیانتو نے عوامی مشاورتی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اپنی پہلی صدارتی تقریر میں سوبیانتو نے بدعنوانی کے خاتمے کا وعدہ کرتے ہوئے خوراک اور توانائی کی حفاظت کے حصول کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔