بھارت سائبر ٹیکنالوجی سے مخالفین کو نشانہ بنا رہا :کینیڈین خفیہ ایجنسی

بھارت سائبر ٹیکنالوجی سے مخالفین  کو نشانہ بنا رہا :کینیڈین خفیہ ایجنسی

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈین خفیہ ایجنسی کمیونیکیشن سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے کہا ہے کہ بھارت بیرون ملک مقیم علیحدگی پسندوں کا سراغ لگانے اور ان کی جاسوسی کرنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے ۔

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈین خفیہ ایجنسی کمیونیکیشن سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے کہا ہے کہ بھارت بیرون ملک مقیم علیحدگی پسندوں کا سراغ لگانے اور ان کی جاسوسی کرنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے ۔ ایجنسی کی سربراہ کیرولین زیویئر نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کینیڈا کے شہریوں کے خلاف دھمکی آمیز سائبر سرگرمیاں کر رہا ہے ۔یاد رہے بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب اوٹاوا نے انڈین ہائی کمشنر اور دیگر اعلیٰ سفارت کاروں پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں