بھارت :سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے اختیارات فوج کے سپرد
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے فوج سے متعلق سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد کے بارے میں نوٹس جاری کرنیکا اختیار فوج کے سپرد کردیا۔
وزارت دفاع نے ایک اعلیٰ فوجی افسر اور ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل سٹریٹجک کمیونیکیشن کو نوڈل آفیسر کے طور پر مقرر کر دیا۔یہ افسر آئی ٹی ایکٹ کے تحت بھارتی فوج سے متعلق غیر قانونی مواد کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہٹانے کی درخواستوں سمیت نوٹس بھیج سکتا ہے ۔اس سے پہلے بھارتی فوج غیر قانونی مواد کو ہٹانے کیلئے آئی ٹی کی وزارت پر انحصار کرتی تھی۔