چین کا 9 ممالک کیلئے ویزا فری پالیسی شروع کرنیکا فیصلہ
بیجنگ(اے پی پی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ بیجنگ نے ویزا فری ممالک کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 8نومبر 2024سے سلوواکیہ، ناروے ، فن لینڈ، ڈنمارک، آئس لینڈ، اندورا، موناکو، لیکٹن سٹائن اور جنوبی کوریا کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے آزمائشی بنیادوں پر ویزا فری پالیسی نافذ کی جائے گی۔ 31 دسمبر 2025 تک 9ممالک کے عام پاسپورٹ ہولڈرز جو کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں،دوستوں سے ملنے اور ٹرانزٹ کیلئے چین آتے ہیں انہیں 15 روزہ ویزا فری انٹری کی اجازت ہو گی۔