کینیڈا:مندرمیں ہندو ئوں پر مبینہ خالصتان حامیوں کا حملہ
نئی دہلی، اوٹاوا(اے ایف پی) کینیڈا کے شہر برامپٹن میں خالصتان حامیوں نے ایک ہندو مندر میں موجود عقیدت مندوں پر حملہ کردیا۔
خالصتان حامیوں کے ہاتھوں میں پیلے رنگ کا جھنڈا تھا ۔ انہوں نے لاٹھیوں سے عقیدت مندوں پر حملہ کیا ۔بھارتی وزارت خارجہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کینیڈا سے ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے ۔ جھڑپوں پر ردعمل دیتے ہوئے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ مندر میں تشدد ناقابل قبول ہے ، ہر کینیڈین شہری کو آزادی اور محفوظ طریقے سے اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق ہے ۔