ایلون مسک کی ٹرمپ کے ووٹرزکو 10لاکھ ڈالر دینے کی مہم قانونی قرار

ایلون مسک کی ٹرمپ کے ووٹرزکو  10لاکھ ڈالر دینے کی مہم قانونی قرار

نیویارک (آئی این پی)ایکس کے مالک ایلون مسک پنسلوینیا کی عدالت میں مقدمہ جیت گئے ۔۔۔

 عدالت نے امریکی صدارتی الیکشن میں حق رائے دہی استعمال کرنیوالے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم کو قانونی قراردیتے ہوئے اسے جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم کا آغاز کیا تھا ۔انہوں نے گزشتہ ماہ ریاست پنسلوینیا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی آئین میں پہلی اور دوسری ترمیم کی حمایت میں آن لائن پٹیشن پر دستخط کرنے والوں میں روزانہ کسی ایک فرد کو الیکشن کے دن تک دس لاکھ ڈالر دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں