عالمی منڈی میں سونے تیل کی قیمتوں میں کمی
نیویارک(دنیا مانیٹرنگ)امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمت کم ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سونے کا بھا 18 ڈالر کم ہو کر 2731 ڈالر فی اونس ہوگیا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 1.17 ڈالر کم ہوکر 70.82 ڈالر ہوگئی۔