انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے کے بعد ہزاروں افراد کو منتقل کرنیکا فیصلہ
ایسٹ فلورز(اے ایف پی)انڈونیشیا نے چند روز قبل پھٹنے والے آتش فشاں کے آس پاس سے ہزاروں رہائشیوں کو مستقل طور پر منتقل کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔
قدرتی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ فلورس کے مشہور سیاحتی جزیرے پر آتش فشاں کے آس پاس کے علاقے میں رہنے والے 2ہزار6سو سے زائد خاندانوں کو مستقل طور پر نقل مکانی کا مشورہ دیا گیا کیونکہ پہاڑ تو منتقل نہیں کیا جاسکتا ۔