وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہبازشریف  کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

ریاض (دنیا نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کل 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ 2 روز پر محیط ہوگا وہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کانفرنس میں شرکت کریں گے ، سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔وزیراعظم اتوار کو ریاض پہنچیں گے ، پیر کو عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں