ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد کو فون ، سربراہی اجلاس کا خیر مقدم

ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد کو فون ، سربراہی اجلاس کا خیر مقدم

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔۔۔

سعودی میڈیا کے  مطابق اس موقع پر فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس دوران ایرانی صدر نے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے پر مملکت کے اقدام کی تعریف کی اور سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز سعودی آرمی چیف فیاض الرویلی دورہ ایران پر تہران پہنچے ۔انہوں نے ایرانی ہم منصب جنرل محمد بغیری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دفاعی سفارتکاری، باہمی تعاون کے فروغ اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے آئندہ سال بحری مشقوں میں سعودی بحریہ کی شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا جو خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں