عالمی عدالت کاچیف پراسیکیوٹر کریم خان کیخلاف جنسی ہراسانی کی تحقیقات کا اعلان

عالمی عدالت کاچیف پراسیکیوٹر  کریم خان کیخلاف جنسی  ہراسانی کی تحقیقات کا اعلان

دی ہیگ(اے ایف پی)بین الاقوامی فوجداری عدالت کی گورننگ باڈی نے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے خلاف بدانتظامی اور جنسی ہراسانی کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے ۔

 کریم خان نے الزامات سے انکار کر تے کہا وہ تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں،کریم خان پر الزام تھا کہ وہ اپنی معاون خاتون کو جنسی تعلقات پر مجبور کرتے رہے ۔یاد رہے آئی سی سی چیف پراسیکیوٹر نے عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کررکھی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں