افغان طالبان نے قتل کے مجرم کو سرعام گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
گردیز(اے ایف پی) مشرقی افغانستان میں طالبان حکام نے ایک سزا یافتہ قاتل کو سپورٹس سٹیڈیم میں سر عام گولی مار کر ہلاک کر دیا ، 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد چھٹی بار سرعام مجرم کو سزا دی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز میں ہزاروں تماشائیوں کے سامنے مقتول کے خاندان کے ایک فرد نے مجرم کو سینے میں تین گولیاں ماریں۔ عدالت نے کہا کہ مجرم حبیب اللہ ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں طالبان کے اقتدار میں آنے سے پہلے سے حراست میں تھا، اس موقع پر وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سمیت اعلیٰ سطح کے اہلکار بھی موجود تھے ۔