انڈونیشیا اور آسٹریلیا کی 4 روزہ مشترکہ فوجی مشقیں

انڈونیشیا اور آسٹریلیا کی  4 روزہ مشترکہ فوجی مشقیں

جکارتہ (اے ایف پی)انڈونیشیا اور آسٹریلیا کی 4روزہ مشترکہ فوجی مشقیں بدھ کے روز شروع ہو گئیں ، انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا پر کیریس وومیرا کے نام سے فضائی، زمینی، سمندری اور سائبر مشقیں کی جا رہی ہیں ۔

آسٹریلیا کے وزیر دفاع  رچرڈ مارلس نے کہا کہ رواں سال ملک سے باہر یہ ہماری سب سے بڑی مشقیں ہیں ۔جکارتہ میں آسٹریلوی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ ٹینک، بحری جہاز، لڑاکا طیارے ، لینڈنگ کرافٹ، حملہ آور ہیلی کاپٹر اور تقریباً 2ہزار فوجی مشقوں میں شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں