یو اے ای سے پہلی بار 3 بچوں کی ماں مس یونیورس کیلئے نامزد

یو اے ای سے پہلی بار 3 بچوں  کی ماں مس یونیورس کیلئے نامزد

ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے مس یونیورس 2024 کے مقابلوں کیلئے پہلی بار نامزدگی پیش کر دی۔

نمائندگی کیلئے جس ماڈل کا انتخاب کیا گیا ہے وہ 3 بچوں کی ماں ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملبوسات کے راؤنڈ میں 27 سالہ ایمیلیا ڈوبرایو عبایا پہنیں گی ،ایمیلیا ڈوبرایو نے بتایا کہ عبایا کے نیچے والے حصے میں اس ملک سے لی گئی حقیقی ریت شامل ہو گی،انہوں نے کہا کہ یہ لباس حقیقی طور پر یو اے ای کی نمائندگی کرے گا کہ کس طرح اس نے ریت سے ایک جدید ملک کی بنیاد رکھی ۔واضح رہے کہ مس یونیورس کا گرینڈ ایونٹ 16 نومبر کو میکسیکو سٹی میں منعقد ہو گا، جس میں اماراتی امیدوار کو دنیا کے 130 ممالک کے حریفوں کا سامنا کرنا ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں