انڈونیشیا میں 6.5شدت کا زلزلہ
جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔جیو فزکس ایجنسی کا کہنا ہے کہ جمعہ کو آنے والے اس زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی امکان نہیں ، زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔