فرانس:قتل کیس امیں 40سال سے قید لبنانی کی رہائی کا حکم
پیرس(اے ایف پی)ایک فرانسیسی عدالت نے دو غیر ملکی سفارت کاروں کے قتل کے الزام میں 40 سال سے قید فلسطینی حامی لبنانی جارج ابراہیم عبداللہ کی رہائی کا حکم دیا ہے ۔
انسداد دہشتگردی پراسیکیوٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ عبداللہ کو پہلی بار 1984 میں حراست میں لیا گیا تھا،اسے 1987 میں قتل کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا، مجرم کو 6 دسمبر کو اس شرط پر رہا کیا جائے گا کہ وہ فرانس چھوڑ دے ۔ استغاثہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے ۔