منی پور میں فسادات ،بھارت نے مزید 5ہزار فوجی تعینات کردئیے

منی پور میں فسادات ،بھارت نے  مزید 5ہزار فوجی تعینات کردئیے

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت نے ریاست منی پور میں بدامنی پر قابو پانے کیلئے مزید 5ہزار فوجیوں کو تعینات کردیا ۔

 ہندوستان کے شمال مشرق میں منی پور 18مہینوں سے زیادہ عرصے سے ہندو میتی اکثریت اور بنیادی طور پر عیسائی کوکی برادری کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کی وجہ سے لرز رہا ہے ،ایسے میں بھارتی حکام نے نیم فوجی دستوں کی 50اضافی کمپنیوں کو منی پور جانے کا حکم دیا ہے نئی دہلی کے ایک سرکاری ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرکہا بھارت نے ریاست منی پور میں بھرپورطاقت سے حالات کو کنٹرول کرنے کا منصوبہ بنایاہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں