مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کا شہریوں پر بہیمانہ تشدد،2 صحافی گرفتار

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کا شہریوں پر بہیمانہ تشدد،2 صحافی گرفتار

سرینگر(اے پی پی،کے پی آئی)گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔۔۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج  کی اراشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے کشتواڑ میں بے گناہ شہریوں سجاد احمد، عبدالکبیر، مشتاق احمد معراج الدین و دیگر کو اپنے کیمپ میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے پوچھ گچھ کیلئے کیمپ میں طلب کیا جہا ں ان پر شدید تشدد کیا گیا۔ فوجیوں نے بعد ازاں انہیں نتہائی تشویشناک  حالت میں گاؤں میں چھوڑ دیا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کشتواڑ میں شہریوں پر تشدد کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ ادھر بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں 2 صحافیوں معیب الحق اور سہیل خان کو گرفتار کر لیا ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار صحافیوں نے فائرنگ کے ایک واقعے کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کر کے امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ادھر بھارتی سپریم کورٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین یاسین ملک کو عدالت میں پیش کرنے کی حکومتی پالیسی کو تسلیم کرتے ہوئے تجویز کیا ہے کہ یاسین کے مقدمے کی سماعت تہاڑ جیل میں ہی کی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں