مستقبل کی جنگوں میں ڈرون لڑاکا طیاروں کا متبادل ہونگے ، ایلون مسک
نیویارک (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے کہا ہے کہ مستقبل کی جنگوں میں ڈرونزلڑاکا طیاروں کی جگہ لیں گے ۔
تاس کے مطابق ایلون مسک نے ایکس پر لکھا کہ بغیر پائلٹ ڈرونز مستقبل کے مسلح تنازعات میں اہم کردار ہونگے ۔مستقبل کی جنگیں ڈرونز اور ہائپرسونک میزائلوں کے بارے میں ہیں۔ انسانوں کے ذریعے چلائے جانے والے لڑاکا طیارے بہت جلد ختم ہو جائیں گے ۔