چینی وزیردفاع کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع، برطانوی اخبار
لندن(رائٹرز،اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی اخبار فنانشیل ٹائمز نے بدھ کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون کو بدعنوانی کے الزام میں تحقیقات کا سامنا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اگر خبر کی تصدیق ہو جاتی ہے تو ڈونگ مسلسل ایسے تیسرے چینی وزیر دفاع ہوں گے جن کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کی جائیں گی۔فنانشیل ٹائمز کے مطابق یہ تفتیش فوج میں بدعنوانی کیخلاف وسیع تر تحقیقات کا حصہ ہیں ۔یاد رہے ڈونگ بحریہ کے سابق کمانڈر ہیں دسمبر میں لی شانگفو کو وزیر دفاع کے عہدے سے اچانک ہٹائے جانے کے بعد انہیں اس منصب پر فائز کیا گیا تھا۔