جنوبی کوریا :ریکارڈ برفباری 200پروازیں معطل،2ہلاک
سیول(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں گزشتہ روز ریکارڈ برفباری کے باعث 200 سے زائد پروازیں معطل ہو گئیں ۔۔
ٹریفک کا نظام درہم برہم ،بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔مشرقی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات میں 2 افراد جان سے گئے ، عمارتوں، تعمیراتی سائٹس سے گرنے والے ملبے سے متعدد راہگیر زخمی ہوگئے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک 18 انچ تک برف پڑ چکی ۔ 1907 کے بعد یہ سب سے زیادہ برف باری ہے ۔