ٹرمپ نے اپنے سمدھی کو مشیر برائے مشرق وسطیٰ، بھارتی نژاد کو ڈائریکٹرایف بی آئی نامزد کر دیا

   ٹرمپ نے اپنے سمدھی کو مشیر  برائے مشرق وسطیٰ، بھارتی نژاد کو ڈائریکٹرایف بی آئی نامزد کر دیا

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ نے لبنانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت اور اپنے سمدھی مسعد بولوس کو مشیر برائے مشرق وسطیٰ جبکہ بھارتی نژاد کاش پٹیل کو ڈائریکٹرایف بی آئی نامزد کر دیا۔

نامزد برائے مشرق وسطیٰ مسعد بولس ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ کے سسر ہیں، وہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران عرب امریکی اور مسلم رہنماؤں سے ملاقاتیں کرتے رہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکا کا سفیر نامزد کیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق کاش پٹیل کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا سربراہ نامزد کرنے کے اعلان کے بعدموجودہ ایف بی آئی ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کو برطرف کیا جائے گا یا پھر انہیں استعفیٰ دینا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں