دنیا کو سلامتی کونسل کے 5 ارکان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا:ترک صدر
استنبول(آئی این پی)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ میں اہم تبدیلیوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے تقریباً 200 ممالک کے قسمت کے فیصلے سلامتی کونسل کے صرف 5 اراکین پر نہیں چھوڑے جاسکتے۔
انہوں نے استنبول میں خطاب کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ میں مکمل طور پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔ طیب اردوان نے کہا دنیا ان 5 ممالک سے بڑی ہے ۔انہوں نے کہا جو واقعات پیش آرہے ہیں وہ ہماری آنے والی دوسری اور تیسری نسلوں کو بھی متاثر کریں گے۔