بھارت:کم از کم تین بچے پیدا کریں، آر ایس ایس سربراہ کی اپیل

بھارت:کم از کم تین بچے پیدا  کریں، آر ایس ایس سربراہ کی اپیل

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوقوم پرست تنظیموں کی مربی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ اگر کسی معاشرے کی آبادی میں اضافے کی شرح 2.1 فیصدسے کم ہو جائے تو وہ تباہ ہو جائے گا۔

انہوں نے ناگپور میں خطاب کرتے ہوئے بھارت میں خواتین کی فرٹیلیٹی کی گرتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کیا ،موہن بھاگوت نے کہا جوڑے کم از کم تین بچے پیدا کریں تاکہ ملکی آبادی میں کمی نہ آئے ۔یاد رہے موہن بھاگوت کئی سال قبل بھی ہندو جوڑوں سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کرچکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں