خلائی موسم کا پتہ :ناسا کا پراجیکٹ کیلئے امیدوار کا انتخاب
نیویارک (نیٹ نیوز)ناسا نے خلائی موسمیاتی تبدیلیوں کا پتہ لگانے کے لیے جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی اپلائیڈ فزکس لیبارٹری کو منتخب کرلیا ہے ۔
،میڈیا رپورٹس کے مطابق جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی اپلائیڈ فزکس لیبارٹری قومی سمندری اور ماحولیاتی انتظامیہ کے Lagrange 1 سیریز پروجیکٹ کے لیے سپرتھرمل آئن سینسرز تیار کرے گی۔ناسا کے حکام نے اعلان کیا کہ اپلائیڈ فزکس لیبارٹری کو ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر اور کینیڈی اسپیس سنٹر میں دو سپر تھرمل آئن سینسر آلات تیار کرنے کے لیے وفاقی فنڈ سے 20.5 ملین ڈالرز ادا کیے جائیں گے ۔یہ کام 31 جنوری 2034 تک مکمل کیے جانے کی توقع ہے ،گوڈارڈ سپیس فلائٹ سینٹر کے جیریمی ایگرز نے کہا کہ سپر تھرمل آئن سینسرز این او اے اے کے خلائی موسم کی پیشن گوئی مرکز کو اہم ڈیٹا فراہم کریں گے ۔