سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کا بیٹا گرنیڈ حملہ کیس میں بری

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا  کا بیٹا گرنیڈ حملہ کیس میں بری

ڈھاکہ (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) سابقہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمٰن کو گرنیڈ حملے کے کیس میں بری کر دیا گیا۔

گزشتہ روز بنگلہ دیش  ہائیکورٹ میں 2004 میں سیاسی ریلی پر گرنیڈ حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے 2018 کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے طارق رحمٰن اور دیگر 48 افراد کو بری کر دیا۔واضح رہے طارق رحمٰن پر شیخ حسینہ کے حامیوں کی ریلی پر دستی بم حملے کا الزام تھا۔ 2018میں طارق کو عمر قید جبکہ 19 ملزموں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔طارق رحمٰن لندن میں مقیم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں