نیپالی وزیر اعظم پہلے دورے پر بھارت جانے کی روایت توڑتے ہوئے چین روانہ

نیپالی وزیر اعظم پہلے دورے پر بھارت  جانے کی روایت توڑتے ہوئے چین روانہ

کٹھمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال کے وزیراعظم پہلے دورے پر بھارت جانے کی روایت توڑتے ہوئے چین روانہ ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کھڈگا پرساد شرما اولی چار روزہ دورے پر چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے  امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔نیپالی میڈیا کے مطابق کھڈگا پرساد نے ممکنہ طور پر نئی دہلی کی طرف سے باضابطہ دعوت نہ ملنے کی وجہ سے بیجنگ کو اپنی پہلی منزل کے طور پر منتخب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں