اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ جہنم بنے گا :ٹرمپ

اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ جہنم بنے گا :ٹرمپ

واشنگٹن (اے ایف پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری سے قبل اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ کوجہنم بھگتنے کی دھمکی دیدی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے عہدہ سنبھالنے تک یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کے بڑے نتائج ہوں گے ۔ان کاکہناتھاکہ اگر یرغمالیوں کو 20 جنوری 2025 سے پہلے رہا نہیں کیا گیا، جس تاریخ میں میں فخر کے ساتھ ریاستہائے متحدہ کے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالتا ہوں تومشرق وسطیٰ ان ذمہ داروں کیلئے جہنم بنے گا جنہوں نے انسانیت کیخلاف مظالم کا ارتکاب کیا ۔نو منتخب امریکی صدر کا سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس سب کے ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جیسا پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا، یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے ۔ اسرائیلی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے میں یرغمال بنائے گئے تقریبا 250 اسرائیلیوں میں سے تقریبا 100 اب بھی غزہ میں موجود ہیں جبکہ ان میں سے تقریبا ایک تہائی مارے جا چکے ہیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں