عرب ممالک کا کامن الیکٹریسٹی مارکیٹ قائم کرنے کا اعلان

عرب ممالک کا کامن الیکٹریسٹی  مارکیٹ قائم کرنے کا اعلان

قاہرہ (اے پی پی)عرب لیگ نے عالمی سطح پر صاف توانائی کے بڑے برآمد کنندگان کے طور پر عرب ممالک کی پوزیشن قائم کرنے کے لئے عرب کامن الیکٹریسٹی مارکیٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔

یہ اعلان قاہرہ میں ہونیوالے عرب وزارتی کونسل برائے بجلی کے 15ویں اجلاس کے دوران کیا گیا ۔ اجلاس میں بجلی اور توانائی کے وزرا اور 22 عرب ممالک کے وفود نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران دو معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن میں ایک معاہدہ ، مارکیٹ کے اہداف اور اس کی ترقی کے طریقہ کار کی وضاحت کرتا ہے جبکہ دوسرا معاہدہ جس کو مارکیٹ ایگریمنٹ کا نام دیا گیا ہے مارکیٹ کیلئے ادارہ جاتی اور تجارتی فریم ورک کا تعین کرتا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں