ویتنام کی پراپرٹی ٹائیکون خاتون کوسزائے موت زندگی بچانے ایک موقع باقی
ہو چی من سٹی(اے ایف پی)ویتنام کی خاتون پراپرٹی ٹائیکون خاتون ٹرونگ می لان کی بینک فراڈ کیس میں سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی تاہم اگر وہ ویت نام کے قانون کے مطابق خورد برد کی گئی۔۔۔
رقم کا 75 فیصد واپس کر دیں تو ان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ 68سالہ ٹرونگ می لان کو دنیا کی سب سے بڑی بینک فراڈ اسکیم کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہناہے کہ یوں ٹرونگ می لان خورد برد کئے گئے 12 ارب ڈالر کی رقم میں سے 9 ارب ڈالر واپس لوٹا کر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرواسکتی ہیں اور ساتھ ہی وہ ویتنام کے صدر سے معافی کی درخواست بھی کر سکتی ہیں۔