بھارت:گوگل میپ سے سفر ایک اور کار نہر میں جاگری،3زخمی

بھارت:گوگل میپ سے سفر  ایک اور کار نہر میں جاگری،3زخمی

نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں گوگل میپ سے سفر کرنے والی ایک اورکار نہر میں جاگری،3افراد زخمی ہو گئے ۔

 بھارتی پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد نے گوگل میپ پر شارٹ کٹ دیکھ کر راستے کا انتخاب کیا اور ہدایت پر عمل 

کے دوران گاڑی نہر میں جا گری۔ چند روز قبل بھی بھارت میں گوگل میپ سے سفر کرنے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں