یوکرین جنگ کے بعد پہلی بار روسی و امریکی فوجی سربراہوں کا ٹیلیفونک رابطہ
![یوکرین جنگ کے بعد پہلی بار روسی و امریکی فوجی سربراہوں کا ٹیلیفونک رابطہ](https://dunya.com.pk/news/2024/December/12-06-24/news_big_images/2443336_95577132.jpg)
ماسکو(اے ایف پی)یوکرین جنگ کے بعد پہلی بار روسی و امریکی فوج کے سربراہوں کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین میں جنگی کشیدگی کے درمیان روسی اور امریکی فوج کے سربراہوں نے 27 نومبر کو فون پر بات چیت کی ۔روس کے چیف آف دی جنرل سٹاف ویلری گیراسیموف نے امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل چارلس براؤن کو مشرقی بحیرہ روم میں فوجی مشقوں کے بارے میں بتایا۔واضح رہے یوکرین جنگ کے بعد ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان براہ راست رابطہ تقریباً ختم ہو گیا تھا ۔رپورٹس کے مطابق رابطے کا مقصد روسی مشقوں کے علاقے کے قریب امریکی اور نیٹو کے جہازوں کی موجودگی کے سلسلے میں ممکنہ واقعات کو روکنا تھا ۔ امریکی فوج کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے فوجی سربراہوں نے یوکرین تنازع اور روس کے نئے اورشینک ہائپرسونک بیلسٹک میزائل پر تبادلہ خیال کیا۔