باغیوں کا اہم شامی شہر حما پر قبضہ،سرکاری فوج پسپا

 باغیوں کا اہم شامی شہر حما پر قبضہ،سرکاری فوج پسپا

دمشق (اے ایف پی) شام کی اسلام پسندباغی فورسز حیات تحریر الشام و دیگر اتحادی گروہوں نے جمعرات کے روز وسطی شام کے اہم شہر حما پر قبضہ کر لیا،گزشتہ روز ایچ ٹی ایس کی قیادت میں باغیوں نے شہر پر دھاوا بول دیا ۔۔۔

انہوں نے شدید لڑائی کے بعد حما شہر کے جیل پر قبضہ کرنے اور قیدیوں کو رہا کرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے کہا کہ پرتشدد جھڑپوں کے بعد باغی کئی اطراف سے حما میں داخل ہوئے ۔شام کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے سٹراٹیجک طور پر انتہائی اہم شہر حما کا کنٹرول کھو دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس اور دفاعی ماہرین کے مطابق دارالحکومت دمشق کی حفاظت کیلئے حما شہر کی بڑی اہمیت ہے ۔رپورٹس کے مطابق شامی اور روسی فضائیہ کی گولہ باری اور حملوں کے باوجود سرکاری فوج حما کا دفاع نہ کر سکی ۔شام کے باغی رہنما کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کے حما پر قبضے کے بعد 'کوئی انتقام نہیں لیا جائے گا ، جولانی نے باغی دھڑوں کے مشترکہ آپریشن روم کے ٹیلی گرام چینل پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ یہ فتح کسی انتقام کے بغیر فتح ہو۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں