کیلیفورنیا کے ساحل پر 7شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ
لاس اینجلس(اے ایف پی،رائٹرز) امریکی زلزلہ پیما ماہرین نے کہا کہ جمعرات کو کیلیفورنیا کے ساحل پر 7شدت کا زلزلہ آیا۔۔۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز فرنڈیل سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں 10 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا،نیشنل ویدر سروس کے سونامی وارننگ سنٹر نے کہا کہ زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر کے اندر واقع ساحلوں پر خطرناک سونامی کا امکان ہے ۔