امریکا :منشیات سمگلر افغان شہری کو 30 سال قید
واشنگٹن (دنیا مانیٹرنگ)نیویارک کی ایک عدالت نے افغان شہری 59 سالہ عبدالستار بارکزی کو ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنا دی۔
امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ عبدالستار نے ہیروئن کی سمگلنگ کو ’’جنگ‘‘کے طور پر استعمال کیا اور شہریوں کے اغوا کی منصوبہ بندی کی تھی۔حکام کے مطابق بارکزی کا تعلق منشیات سمگلنگ کے ایک بین الاقوامی گروہ سے تھا۔