سپین :مشہور فیشن چین کے بانی کھائی میں گر کر ہلاک
میڈرڈ (دنیا مانیٹرنگ) سپین کی مشہور فیشن چین کے بانی ازاق اینڈک ہائیکنگ کے دوران کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئے۔
71 سالہ ازاق اینڈک سپین کی مشہور کپڑوں کی چین مینگو کے بانی تھے جس کے یورپ سمیت دنیا بھر میں 2ہزار8سو سٹور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ازاق اینڈک سپین کی مالدار شخصیت تھے ۔ امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق ازاک اور ان کی فیملی کے اثاثوں کی مالیت 4 اعشاریہ 5 ارب ڈالر ہے۔