روس نے مشرقی یوکرین کے 2 اہم دیہات پر قبضہ کر لیا
ماسکو(اے ایف پی)روس نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے مشرقی یوکرین کے دو اہم فرنٹ لائن علاقوں کے دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔
پوکروسک کے سپلائی مرکز اور کوراخو کے صنعتی شہر کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔ وزارت دفاع نے روزانہ کی بریفنگ میں کہا کہ فوجیوں نے کوراخوف کے جنوب میں ویسیلی گاؤں اور پوکروسک کے جنوب میں پشکائن گاؤں کو آزادکرالیا ہے۔