بنگلہ دیش :حسینہ حکومت میں خوف کی علامت ریپڈ ایکشن بٹالین کو ختم کرنیکی تجویز

بنگلہ دیش :حسینہ حکومت میں  خوف کی علامت ریپڈ  ایکشن بٹالین کو ختم کرنیکی تجویز

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد دور کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن نے ملک میں خوف کی علامت بننے والے پولیس یونٹ ریپڈ ایکشن بٹالین کو ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

جبری گمشدگیوں کے کمیشن آف انکوائری کا کہنا ہے کہ اسے ابتدائی طور پر شواہد ملے ہیں کہ حسینہ واجد اور ان کی حکومت کے اعلیٰ حکام جبری گمشدگیوں میں ملوث تھے جن کو ریپڈ ایکشن بٹالین نے انجام دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں