بلغراد: اگلے ماہ سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر مفت
بلغراد(اے ایف پی)سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ اگلے ماہ سے مفت ہو جائے گی ۔ میئر الیگزینڈر سیپک نے گزشتہ روز بتایا ۔۔
کہ کسی شہری کو بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکیلئے ٹکٹ کیلئے ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی۔بلغراد یورپ کا ایسا شہر ہے جس میں زیرزمین ماس ٹرانزٹ سسٹم موجود نہیں اور یہاں کی سڑکوں پرگزشتہ دہائی کے دوران 2لاکھ 50ہزارکاروں کااضافہ ہوا ۔