بھارت :5سکولوں کو پھر بم کی دھمکیاں
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں5 سکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
دھمکیاں ملنے کا 11 دنوں میں یہ چھٹا واقعہ ہے ۔نئی دہلی میں 4 اور نوئیڈا میں 1 سکول کو بم کی دھمکیاں ای میل پر موصول ہوئیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی کارروائیاں جاری ہیں، کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔