برازیل :بس حادثے میں 40 افراد ہلاک،متعدد زخمی
برازیلیا (اے ایف پی)جنوب مشرقی برازیل میں مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے باعث 40 افراد ہلاک،متعدد زخمی ہو گئے ۔
حکام کے مطابق برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس گیریس میں حادثے کے بعد مسافر بس میں آگ لگ گئی ، فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بس سے35 جلی ہوئی لاشیں نکال لی گئیں ۔