امریکا نے شامی رہنما احمد الشرع کی گرفتاری پر 1کروڑ ڈالر کا انعام ختم کر دیا
دمشق(اے ایف پی)امریکا نے شام کے نئے رہنما احمد الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ختم کر دی ۔
امریکی نائب وزیر خارجہ باربرا لیف نے بتایا ہے کہامریکی حکام نے گزشتہ روز احمد الشرع سے مثبت بات چیت کی ، وہ عملیت پسند معلوم ہوئے ہیں۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ سفارتکاروں نے طاقت کی منتقلی کے ان اصولوں پر بات چیت کی جن کی امریکا حمایت کرتا ہے ، علاقائی واقعات کے علاوہ یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ نام نہاد دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے ۔