بنگلہ دیش:شیخ حسینہ کے بیٹے کی نیوکلیئر پاور پروجیکٹ میں کرپشن کی تردید
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب نے 2015 میں 12 ارب 65 کروڑ ڈالر کے نیوکلیئر پاور پروجیکٹ کے معاہدے میں کرپشن کے الزامات کو مکمل طور پر جعلی اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والی مہم قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے اینٹی کرپشن کمیشن نے2 روز قبل الزام لگایا تھا کہ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب ، ان کی بھانجی اور برطانوی وزیر خزانہ ٹیولپ صدیق کے آف شور اکاؤنٹس کے ذریعے تقریباً 5 ارب ڈالر کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں۔