بنگلہ دیش:2009میں ناکام فوجی بغاوت کی تحقیقات کا حکم
ڈھاکہ (اے ایف پی)بنگلہ دیش نے 2009 میں ناکام فوجی بغاوت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے کریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ناکام بغاوت کے بعد متعدد شہریوں کو گرفتار کیا گیا اور موت کی سزا سنائی گئی۔بغاوت میں کئی لوگ مارے بھی گئے ۔واضح رہے باغیوں نے فروری 2009 میں بیرکوں میں قتل و غارت سے قبل بی ڈی آر کے ہیڈکوارٹر سے ہزاروں ہتھیار چرا لئے تھے ۔ ہزاروں افراد پر خصوصی فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا ۔سینکڑوں فوجیوں کو موت سے لے کر چند سال تک قید کی سزائیں دی گئیں جبکہ اقوام متحدہ نے سزا دینے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔