بوسنیا :برفانی طوفان ، 1لاکھ 70ہزار افراد بجلی سے محروم

بوسنیا :برفانی طوفان ، 1لاکھ  70ہزار افراد بجلی سے محروم

سراجیوو (اے ایف پی)بوسنیا میں برفانی طوفان کے باعث 1لاکھ 70ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے ۔ مقامی حکام اور پاور فرموں کا کہنا ہے کہ شمالی بوسنیا میں سڑکیں بند ہونے کے باعث ہزاروں لوگوں سے اب بھی رابطہ منقطع ہے ۔

ادھر بوسنیا کے دارالحکومت سراجیوو کے قریب ایک پہاڑ پر موسمی مرکز کا ایک ملازم برف میں مردہ پایا گیا۔ ریسکیو کے مطابق بیجیلاسنیکا چوٹی پر 174 سینٹی میٹر برفباری ہوئی ہے جبکہ برف کے تودے تین میٹر تک بلند ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں