سعودی عرب کی یمنی حکومت کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی امداد
ریاض(اے ایف پی)سعودی عرب جنگ زدہ یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کیلئے 50کروڑ ڈالر کی امداددے گا۔۔۔
ایک سعودی اہلکار نے بتایا کہ یہ رقم گزشتہ سال منظور کئے گئے 1.2ارب ڈالر کا حصہ ہے ۔واضح رہے 2014 میں حوثی باغیوں نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو دارالحکومت صنعا سے زبردستی نکال دیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے 2015 میں ایک کثیر القومی اتحاد کی سربراہی میں حوثیوں کیخلاف فوجی مہم شروع کی تھی جو اب تک جاری ہے ۔